ملک بھر میں آج دیوالی مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری، وزیر اعظم
نریندر مودي اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج روشنیوں کے اس تہوار پر
ملک کے عوام کو
مبارک باد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ، "دیوالی کے مبارک موقع پر، میں
ہندستان اور بیرون ملک رہنے والے اپنے تمام شہریوں کے لئے نیک خواہشات کا
اظہار کرتا ہوں " انہوں نے کہا کہ دیوالی ایک بہتر کل کے لئے امیدوں اور
آرزؤوں کا تہوارہے۔